دنیا
18 جولائی ، 2012

سولومن جزائر سے جنگلی حیات باہر بھجوائے جانے کا انکشاف

سولومن جزائر سے جنگلی حیات باہر بھجوائے جانے کا انکشاف

سنگاپور… سنگاپور کے ماہرین جنگلی حیات نے کہا ہے کہ 2000ء سے 2010ء کے دوران سولومن جزائر سے 54000 سے زائد جنگلی حیات کو فروخت کرکے دنیا کے دوسرے حصوں میں بھجوایا گیا جن میں ایسے پرندے بھی شامل تھے جن کی بقاء کو خطرات لاحق اور ان کی تجارت پر عالمی سطح پر پابندی عائد ہے۔ سرکاری سطح پر جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق سولومن جزائر سے اس جنگلی حیات کو پہلے سنگاپور اور ملائیشیا اور پھر دنیا کے دوسرے ممالک روانہ کردیا گیا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ سولومن جزائر پر آج تک ان پرندوں کی افزائش نسل کیلئے بہتر سہولیات مہیا نہیں کی جاسکیں۔ گزشتہ عشرے کے دوران جن پرندوں کی تجارت کی گئی ان میں چھوٹی اور بڑی چونچوں والے طوطے بھی شامل ہیں جنہیں بحفاظت فروغ نسل کے نام پر لے جایا گیا۔ اس کے علاوہ پیلی کلغی والے طوطے بھی شامل تھے جن کی تجارت پر عالمی کنونشن کے تحت پابندی عائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق عشرے کے دوران سنگاپور اور ملائیشیا میں درآمد کئے جانے والے 93 فیصد پرندے سولومن جزائر سے ہی منگوائے گئے تھے۔

مزید خبریں :