پاکستان
18 جولائی ، 2012

قطر سے سیف الرحمان کو بیدخل کرکے پاکستان بھجوانے کی در خواست

 قطر سے سیف الرحمان کو بیدخل کرکے پاکستان بھجوانے کی در خواست

اسلام آباد…پاکستان نے قطر حکومت سے سابق سربراہ نیب سیف الرحمان کو بیدخل کرکے پاکستان بھجوانے کی در خواست کی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری کئے جانے والے خط کے مطابق سیف الرحمان کو قطر سے بیدخل کرنے کی درخواست کے ساتھ پاکستان بھجوانے کیلئے کہا گیا ہے ۔ایف آئی اے نے 2009 میں سیف الرحمان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے۔وزیر داخلہ رحمان ملک نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سابق سربراہ نیب سیف الرحمان کاریمانڈلیاجائے گاتووہ راز اگل دیں گے۔

مزید خبریں :