18 جولائی ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو خط لکھا ہے جس میں پانچ سال کے بعد پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحریر کئے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کی بحالی سے دونوں ممالک میں خوش گوار ماحول کے ساتھ اعتماد سازی کو بھی فروغ ملے گا۔خط میں وزیر اعظم من موہن سنگھ اور بھارتی عوا م کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے ۔صدر زرداری نے اپنے دورہ بھارت کے دوران پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر بھی بات چیت کی تھی۔صدر زرداری کی جانب سے تحریر کیا جانے والا خط بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوایا گیا ۔