پاکستان
Time 29 دسمبر ، 2017

کراچی: رواں سال شہر میں قتل کی وارداتوں میں واضح کمی آئی، رپورٹ

کراچی: رواں سال شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وجوہات پر قتل کی وارداتوں میں واضح کمی آئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2017 میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2017 کے پہلے مہینے میں کراچی میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 31 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب کہ فروری میں قتل کیے گئے شہریوں کی تعداد 34 ہے۔

مارچ میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد نے 25 گھروں کے چراغ گل کردیئے جب کہ اپریل میں مختلف وارداتوں میں 31 افراد مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں 36، جون میں 26، جولائی میں 39 جب کہ اگست میں 41 افراد قتل کیے گئے۔

ستمبرمیں 43 افراد کو قتل کیا گیا، اکتوبر میں 25، نومبر میں 30 شہری قتل ہوئے جب کہ دسمبر میں ایک درجن سے زائد شہریوں کی جان لے لی گئی۔

مزید خبریں :