18 جولائی ، 2012
کراچی…کراچی وسطی کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔