دنیا
19 جولائی ، 2012

کانگریس میں دو اراکین کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہوگا،ایڈی برنس

کانگریس میں دو اراکین کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہوگا،ایڈی برنس

ڈیلس ٹیکساس (راجہ زاہد اختر خانزادہ) ڈیلس ٹیکساس سے امریکی کانگریس کی رکن ایڈی برنس جانسن (Eddie Bernice Johnson) نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات کے بعد ڈیلس ٹیکساس سے امریکی کانگریس میں اب ایک نہیں بلکہ دواراکین کانگریس کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہوگا ۔یہ بات انہوں نے ڈیلس میں مسلم ڈیموکریٹک کاکس کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کانگریس کے لئے نامزد امیدوار مارک ویسی کی فنڈ ریزنگ ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ مسلم ووٹروں کی جانب سے یہاں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو جو پذیرائی مل رہی ہے وہ قابل تحسین ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ سپورٹ صرف یہاں پر ختم نہیں ہوگی بلکہ اور مزید آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی حاصل ہورہی ہے کہ آج ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد مارک ویسی کی سپورٹ میں جمع ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے مارک ویسی کو اس لئے انڈوس کیا ہے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ ایک انتہائی ہارڈ ورکر شخص ہے انہوں نے کہاکہ جب مارک کو انہوں نے انڈوس کیا تو اس کا کہناتھا کہ وہ ٹی وی پر جانا پسند نہیں کرتا جس پر میں نے اس کو کہاکہ میں چالیس سالوں سے کانگریس کی رکن منتخب ہورہی ہوں میں نے کبھی بھی ٹی وی کا استعمال نہیں کیا صرف اور صرف اپنے ووٹروں پر انحصار کیا ہے اور یہی تلقین میں نے مارک کو کی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے چند دنوں قبل امریکہ کا 236 واں یوم آزادی منایا مگر یہ آزادیاں ہمیں آسانی سے حاصل نہیں ہوئیں بلکہ اب بھی ہم روزانہ کی بنیادوں پر اس آزادی کے لئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم مذہبی آزادیوں کے خواہاں ہیں کیونکہ آزادی ہی نئے مشاہدات اور خیالات دیتی ہے انہوں نے کہاکہ آپ اس شخص کو ووٹ دیں جوکہ آپ کی آواز ہو، جس بات پر آپ یقین رکھتے ہیں وہ اس پر یقین رکھتا ہو، انہوں نے کہاکہ امریکی کانگریس دنیا کا ایک طاقتور ترین ادارہ ہے مگر وہاں بھی پاگل اور اسمارٹ دونوں افراد موجود ہیں اور یہی جمہوریت ہے اور جمہوریت اس طرح ہی کام کرتی ہے ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس کے لئے نامزد رکن مارک ویسی نے کہاکہ تعلیم صحت اور انسانی حقوق کا احترام میرے لئے اہم اشوز ہیں جس پر میں منتخب ہوجانے کے بعد کام کروں گا انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ووٹروں کو گھروں سے باہر نکالا جائے سابق رکن کانگریس (جوکہ 40 سال تک کانگریس کے رکن رہے) مسٹر مارٹن فراسٹ نے کہاکہ مارک ان کے اسٹاف میں تھے جب9/11 کا واقعہ رونما ہوا۔ تاہم وہ میرے ساتھ رہا اور اس وقت جو پاپولر پیغام تھا اس کے خلاف وہ میرے ساتھ کھڑا ہوا تاکہ کسی کے خلاف کوئی ڈسکرمنیشن نہ ہو اس لئے آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو ایسا امیدوار ملا ہے اس موقع پر مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے رہنماؤں، سید فیاض حسن، آفتاب صدیقی، غلام جھانگڑا، حادی جواد، آفتاب صدیقی نے بھی خطاب کیا تقریب میں بڑی تعداد میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات کے افراد موجود تھے۔

مزید خبریں :