پاکستان
19 جولائی ، 2012

ملتان ،ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ میں ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی

ملتان ،ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ میں ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی

ملتان… ملتان کے حلقے این اے 151 ملتان 4 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے اور امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھنے میںآ رہی ہے۔ ملتان کی یہ نشست سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے سبب خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں 10 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ شوکت حیات بوسن کو مسلم لیگ نون کی حمایت حاصل ہے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لئے خصوصی انٹظامات کئے اور پہلی بار ووٹرزکو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی تاہم امیدوار ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن لانے کیلئے گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ پابندی کے باوجود امیدواروں نے پولنگ اسٹیشنوں کے قریب کیمپ لگا رکھے ہیں۔ ملتان کے اس حلقہ کے 3 لاکھ 8 ہزار 871 ووٹرز کے لئے 245 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں 64 پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیا گیا ہے۔ضمنی انتخاب کی وجہ سے آج ملتان میں تعطیل ہے۔

مزید خبریں :