پاکستان
Time 12 جنوری ، 2018

بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی، سیزفائر خلاف ورزیوں پر احتجاج


اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پاکستان میں تعینات قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور سیز فائر خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جنوبی ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

ترجمان کے مطابق 11 جنوری کو کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 65 سالہ خاتون حسین بی بی شہید ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق رواں برس 12 روز کے دوران بھارتی فورسز نے 70 مرتبہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور  ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور 5 شدید زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 1900 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

مزید خبریں :