19 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وزیرمملکت برائے اطلاعات صمصام بخاری نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا بلند اختر کے خلاف صدر کو ریفرنس بھیج دیا، ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔وزیر مملکت صمصام بخاری کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا پر الزام لگایا ہے کہ ان کی تقرری درست نہیں ہے،دستیاب شدہ مواد اور شہادتوں کے مطابق رانا بلند اختر کے پاس دو پاسپورٹ ہیں اوروہ دہری شہریت کے حامل ہیں۔مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر گئے اور ان پر اپنے اسٹاف کو ہراساں کرنے کا الزام بھی ہے، بلند اختر راناپر اتھارٹی کے غلط استعمال کے بھی الزامات ہیں لہٰذا ان کے خلاف ریفرنس کو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جائے۔