19 جولائی ، 2012
ملتان… قومی اسمبلی کی نشست این اے 151 ملتان فور پر ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جا ری ہے ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی ابتدائی نتیجے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے مطابق وزیر اعظم کے بیٹے قادر گیلانی کو اپنے حریف پر سبقت حاصل ہو گئی ہے اور2900سیزائد ووٹ لے کر شوکت حیات بوسن سے آگے پہنچ گئے ہیں اس سے قبل ابتدائی گنتی میں پولنگ اسٹیشن101 سے شوکت حیات بوسن329ووٹ لیکرآگے تھے جبکہ پولنگ اسٹیشن101 سے عبدالقادرگیلانی305ووٹ لیکردوسرے نمبرپرتھے ۔پولنگ اسٹیشن95 سے شوکت حیات بوسن120ووٹ لیکرآگے جبکہ اسی پولنگ اسٹیشن سے عبدالقادرگیلانی49ووٹ لیکردوسرے نمبرپرتھے ۔حلقے میں ووٹ ڈالنے کا تناسب60فیصد سے زیادہ رہا اور ایک بڑی تعداد ووٹ ڈالنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔