پاکستان
19 جولائی ، 2012

توانائی بحران، ریلوے 500آئل ٹینک مظفر گڑھ پہنچائے گا

توانائی بحران، ریلوے 500آئل ٹینک مظفر گڑھ پہنچائے گا

کراچی…توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان ریلوے نے اب تک 26 آئل ٹرینیں چلائی ہیں جبکہ مزید 500 آئل ٹینک ویگنز اس ہفتے کراچی سے مظفر گڑھ پہنچ جائیں گی۔ ریلوے حکام کے مطابق توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے پاور اسٹیشنز کو تیل کی سپلائی کے لیے ریلوے نے 1 جولائی سے اب تک کراچی سے مظفر گڑھ اور لال پیر کے لیے 985 آئل ٹینکس ویگنز پر مشتمل 26 ٹرینیں چلائی گئیں ہیں۔ ان ٹرینیوں کے ذریعے 16 ہزار 680 میٹرک ٹن تیل پاور ہاؤس کو پہنچایا جا چکا ہے جبکہ کراچی میں 500 ٹینک ویگنز لوڈ ہو چکی ہیں جو آئندہ ایک ہفتے کے دوران مظفر گڑھ پہنچ جائیں گی۔

مزید خبریں :