کاروبار
19 جولائی ، 2012

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کا 15 سے 20 فیصد منافع لینے کا فیصلہ

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کا 15 سے 20 فیصد منافع لینے کا فیصلہ

کراچی…ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز نے ایل پی جی قیمت کے فارمولے میں 15 سے 20 فیصد منافع لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایل پی جی مارکیٹنگ ایسو سی ایشن کے ترجمان بلال جبار نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک ٹن ایل پی جی پر 16 فیصد سیلز ٹیکس، 35 فیصد انکم ٹیکس، اعشاریہ پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 200 سے 225 ڈالر فی ٹن خرچ آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کل قیمت کے فارمولے کے تعین کے وقت ڈسٹریبیوٹرز کیلئے 100 ڈالر فی ٹن کی بات ہو گی۔

مزید خبریں :