24 جنوری ، 2018
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو حکومت کی جانب سے این او سی دیئے جانے کی تردید کردی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے راؤ انوار کو کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔
راؤ انوار کے خلاف کارروائی کی ہدایت دینے سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کیس میں آئی جی کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نقیب اللہ کیس میں پولیس اپنے طریقہ کار کے مطابق کارروائی کرے گی۔