کھیل
Time 25 جنوری ، 2018

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

دورہ نیوزی لینڈ کے دوران یہ گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے—۔فوٹو/ بشکریہ بلیک کیپس ٹوئٹر اکاؤنٹ

آک لینڈ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دے دی۔

آک لینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 202 رنز  ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل 26، کولن منرو 1، کین ولیم سن صفر، ٹوم بروس 11، گلین فلپس 5،کولن ڈی گرینڈ ہوم 10، بین وہیلر 30، مچل سینٹر 37، اش سودھی 15 اور سیٹھ رانسے ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی اننگز

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان اور احمد شہزاد اوپننگ کے لیے آئے اور پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

94 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جس سے یہ پارٹنرشپ ٹوٹ گئی۔

بعدازاں فخر زمان بھی 96 رنز کے مجموعی اسکور پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد نے آج اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور 44 رنز بنائے—۔فوٹو/ بشکریہ گیٹی امیجز
فخز زمان نے  شاندار بلے بازی کی اور نصف سنچری اسکور کی—۔فوٹو/ بشکریہ گیٹی امیجز

کپتان سرفراز احمد 41 اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ حسن علی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی، تاہم پاکستان نے آج کا میچ جیت کر سیریز 1۔1 سے برابر کردی ہے۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران یہ گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے۔

میچ سے قبل پریکٹس

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایڈن پارک گراؤنڈ میں وارم اپ پریکٹس کی۔


پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑی

فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان/وکٹ کیپر)، عمر امین، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد ، رومان رئیس

نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل کھلاڑی

مارٹن گپتل، کولن منرو، کین ولیم سن (کپتان)، ٹوم بروس، گلین فلپس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، بین وہیلر، اش سودھی، سیٹھ رانسے، ٹرینٹ بولٹ


مزید خبریں :