پاکستان
20 جولائی ، 2012

رمضان کاچاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

رمضان کاچاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

کراچی… رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 21 جولائی بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔مفتی منیب الرحمن نے رویت چاند کا اعلان کیا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو کے ماہرین نے شرکت کی۔ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہوئے۔

مزید خبریں :