20 جولائی ، 2012
کراچی …انگلینڈسے تعلق رکھنے والے ایان پونٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل انتخاب عالم کی سربراہی میں کام کرنے والی کوچ کمیٹی نے بولنگ کوچ کے امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ ایان پونٹ اس عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ چیئرمین ذکاء اشرف کی منظوری کے بعد بولنگ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ غیر ملکی کوچ سے معاملات طے پانے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریزسے پہلے انہیں ذمہ داری سونپ دی جائے۔ ایان پونٹ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔