کھیل
Time 21 فروری ، 2018

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پچھلے دو برسوں سے بھی بہتر ہوگی، نجم سیٹھی

دبئی: پاکستان سُپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تیسرے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پچھلے دو برسوں سے بھی بہتر ہوگی۔

دبئی میں لوک گلوکارہ عابدہ پروین، علی ظفر اور شہزاد رائے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو فنکار افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے اُن کا کوئی ثانی نہیں۔

اس موقع پر عابدہ پروین نے کہا کہ لوگوں کو خوشیاں دینا صوفی ازم کا حصہ ہے، ملتان سلطانز کے شامل ہونے پر اُنہیں خوشی ہے۔

علی ظفر نے بتایا کہ اس بار وہ افتتاحی تقریب میں منفرد انداز میں نظر آئیں گے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا خوشی کی بات ہے، اس موقع پر ان گلوکاروں نے پی سی بی چیئرمین کی فرمائش پر گنگنایا بھی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری کل سے شروع ہورہی ہے۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز بھی بطور چھٹی ٹیم شرکت کرے گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے بعد پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :