Time 25 فروری ، 2018
کھیل

مکلم کو نپی تلی بولنگ سے آؤٹ کرنے میں کامیاب رہا، محمد نواز

دبئی: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے نپی تلی بولنگ کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں کامیاب رہے۔

جیو ڈاٹ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ بولنگ کرنے آئے تو برینڈن مکلم اور سنیل نرائن جارحانہ بیٹنگ کررہے تھے تاہم ان کے دماغ میں تھا کہ اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کرنی ہے جس کے باعث وہ قلندرز کے کپتان کو دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کرنے میں کامیاب رہے۔

محمد نواز نے کہا کہ ٹیم نے جو بھی پلاننگ کی اس پر آج کے میچ میں عمل درآمد کرنے میں کامیاب رہے۔

پی ایس ایل کی کامیابی کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے کریئر کا ٹرننگ پوائنٹ پی ایس ایل ہی تھا ۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل میں سر ویوین رچرڈز جیسے لیجنڈز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل جیسے جیسے آگے جائے گی پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا اور مزید نوجوان بھی اس جانب آگے آئیں گے۔

مزید خبریں :