کاروبار
13 جنوری ، 2012

نیپرانے لاہور،کوئٹہ کو بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں پر مہربان

نیپرانے لاہور،کوئٹہ کو بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں پر مہربان

اسلام آباد… نیپرا نے رواں مالی سال کے لاہور اور کوئٹہ کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں ایک روپے سے تین روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے ایک روپے سے تین روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دی گئی ہے ۔کمرشل صارفین کے لئے 2 روپے فی یونٹ ، صنعتی صارفین کے لئے 2 روپے 60 پیسے اور زرعی صارفین کے لئے ایک روپیہ 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دی گئی ہے ۔ٹیرف میں اضافہ کا اطلاق وفاقی وزارت پانی و بجلی کی حتمی منظوری کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں :