کھیل
22 جولائی ، 2012

ہاشم آملا 300 رنز بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بیٹسمین بن گئے

ہاشم آملا 300 رنز بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بیٹسمین بن گئے

لندن … ہاشم آملا 125 سال کے دوران جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ لندن کے اوول کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملا نے تاریخ ساز ٹرپل سنچری بنادی ، انہوں نے برسنین کی گیند پر چوکا لگایا اور ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے۔ انگلینڈ کے خلاف دلکش اننگز میں آملا نے 35چوکے لگائے۔ انہوں نے دوسری وکٹ پر گریم اسمتھ کے ساتھ 259رنز اور جیک کیلس کے ہمراہ تیسری وکٹ پر 377رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ جب جنوبی افریقا کا اسکور 2 وکٹ پر 637 ہوا تو کپتان گریم اسمتھ نے پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ ہاشم آملا311 اور جیک کیلس 182رنز بنا کر نا ٹ آوٴٹ رہے۔ہاشم آملا 125 سال میں 300 رنز بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بیٹسمین ہیں۔

مزید خبریں :