13 مارچ ، 2018
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اپنی ٹیم کو ٹاپ فور پوزیشن دلانے کے لیے پر عزم ہیں۔
جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی کے دو میچز باقی ہیں اور ان دونوں میچز میں وہ مداحوں کی دعاؤں سے لازمی فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 اور 16 مارچ کو کراچی اور لاہور سے ہونے والے میچز انتہائی اہم ہیں، فینز نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا ہے، گزشتہ برس بھی ہماری یہی پوزیشن تھی، شائقین کی سپورٹ رہی تو دونوں میچز جیت پر پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ہر میچ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں اور اپنا 100 فیصد دوں، بدقسمتی سے بیٹنگ کلک نہیں کررہی تاہم میں بھرپور محنت کررہاہوں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں، ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہے، امید ہے اگلے دونوں میچز جیت کر پلے آف میں پہنچ جائیں گے۔