پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم، 2 اور 4 اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

تاہم اب سیریز کے آخری میچ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اب یہ میچ 4 اپریل کے بجائے 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

شیڈول کی تبدیلی کے بعد اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 2 اور 3 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق 4 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی ہے جس کی وجہ سے سندھ حکومت کی درخواست پر تاریخ تبدیل کی گئی۔

مزید خبریں :