Time 14 مارچ ، 2018
کھیل

فاخر نے پی ایس ایل میچز کا موازنہ ن لیگ اور تحریک انصاف سے کس طرح کیا؟


شارجہ: پاکستان کے معروف گلوکار فاخر بھی پاکستان سپر لیگ کے سحر سے نہ بچ سکے اور اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے شارجہ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

گلوکار فاخر نے جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل تھری میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہے ہیں لیکن ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ان کی اپنی ٹیم ہے، یہ تمام ٹیمیں پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کررہی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات میچز کے دوران اپنی ٹیم کے حق میں اور مخالف ٹیم کے خلاف نعرے لگاتے ہیں اور ایک دوسرے کو چھیڑتے ہیں تو انہوں نے از راہ مذاق کہا کہ ’’ہلکی پھلکی شغل تو چلتی رہتی ہیں لیکن اتنے برے حالات نہیں کہ پی ایس ایل کا میچ ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ بن جائے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل تھری کے میچز کو کافی انجوائے کررہے ہیں، سارے پاکستانی کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں اور آخر میں اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی پاکستان واپسی پر جو خوش نہ ہو وہ پاکستانی ہی نہیں تاہم پی ایس ایل کی اصل جیت اس وقت ہوگی جب پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اور ہم اس دن کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں :