دنیا
Time 17 مارچ ، 2018

افغان صدر کی وزیراعظم شاہد خاقان کو دورہ افغانستان کی دعوت

تصویر افغان صدر اشرف غنی ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے افغان صدر اشرف غنی سےملاقات کی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر افغانستان کے دورے پر ہیں۔

افغان میڈیا کےمطابق ناصر جنجوعہ نے صدارتی آفس میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دونوں طرف کے وفود بھی شامل تھے۔

افغان صدر اور ناصر جنجوعہ کی ملاقات میں افغانستان میں امن عمل سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

افغان صدر کا ٹوئٹ

افغان صدر اشرف غنی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ناصرجنجوعہ سے ملاقات کی اطلاع دی۔

صدر اشرف غنی نے اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو دعوت دو ریاستوں کے درمیان جامع مذاکرات کا اقدام ہے۔



 مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کریں گے جب کہ وہ اپنے افغان ہم منصب اور افغان سیکیورٹی ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے بھی ملیں گے۔

مزید خبریں :