آفریدی اسلام آباد کیخلاف پی ایس ایل کوالیفائر کے لیے دستیاب

دبئی: کراچی کنگز کے آل راؤنڈر مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ان کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے، وہ انجیکشن لگاکر میچ میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل انجری کے باعث پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر کی اسلام آباد کے خلاف پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے کوالیفائر میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔

شاہد آفریدی پی ایس ایل تھری کے ابتدائی چند میچز میں بھی کراچی کنگز کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شکست کھانے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید خبریں :