دنیا
23 جولائی ، 2012

شام:16ماہ میں 19ہزار افراد کی ہلاکت کادعویٰ

دمشق … سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بغاوت کے دوران 19ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھا کہ شام میں گزشتہ برس مارچ سے صدر بشار الاسد کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں شروع ہونی والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 19ہزار 106 ہوگئی ہے۔ آبزرویٹری کے رکن رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اِن میں سے 13 ہزار 296 سویلین تھے۔ دوسری جانب ترکی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کا ایک اور منحرف جنرل ترکی پہنچ گیا ہے جس کے بعد بشار الاسد کا ساتھ چھوڑ کر ترکی پہنچنے والے جرنیلوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :