23 جولائی ، 2012
دوحہ…عرب لیگ نے صدر بشارالاسد سے شام میں بدامنی ختم کرنے کے لئے اقتدار سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دوحہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کے وزیراعظم شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پرا تفاق کیا گیا ہے کہ صدر بشارالاسد فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور باغیوں کی فری سیرین آرمی ملک میں عبوری حکومت تشکیل دے۔ دوسری جانب شامی فوج اور باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپ میں 123افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتہ میں دمشق اور دیگر علاقوں میں جھڑپوں کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 290 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔