23 جولائی ، 2012
واشنگٹن …امریکا نے افریقی ملک روانڈا کی امداد معطل کردی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روانڈا کی حکومت باغی گروپ ڈی آر سی کی پشت پناہی کررہی ہے اور متعدد بار انتباہ کے باوجود یہ عمل جاری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکا روانڈا کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی معطلی کے باوجود وہاں قیام پذیر امن مشن اور روانڈا ملٹری اکیڈمی کے لئے امداد جاری رکھے گا۔ روانڈا کی حکومت نے امریکی الزامات کی تردید کی ہے۔