Time 24 مارچ ، 2018
پاکستان

وزارت دفاع کا پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار

وزارت دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پرویز مشرف کی جانب سے وطن واپسی پر سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا جس کا وزارت دفاع نے تحریری جواب دے دیا ہے۔

وزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو سییکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بھی وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔

اختر شاہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کر سکتے، وزارت داخلہ نے ہی پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا ہے تو وہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی کیسے دے گی؟

مزید خبریں :