23 جولائی ، 2012
سیئول…شمالی کوریا کی ترغیبی مہم سے متاثر ہو کر اس کے 100 منحرف شہری جنوبی کوریا سے وطن واپس چلے گئے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 60 سال قبل کوریا کی جنگ کے بعد شمالی کوریا میں افلاس اور جبر پر مبنی ریاستی قوانین سے تنگ آکر 23ہزار 500 سے زیادہ افراد منحرف ہو کر چین کے راستہ جنوبی کوریا پہنچ چکے ہیں تاہم شمالی کوریا کی نئی حکومت نے منحرف شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وطن واپس آنے والے شہریوں کو نہ صرف کوئی سزا نہیں دی جائے گی بلکہ ان کے لئے بہتر معیار زندگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وطن واپس جانے والے شہریوں کو دارالحکومت پیانگ ینگ میں ملازمتیں اور رہنے کے لئے گھر فراہم کئے جارہے ہیں۔