23 جولائی ، 2012
سیئول… جنوبی کوریا کی مسلح افواج اوروہاں تعینات امریکی افواج نے آئندہ ماہ مشترکہ مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دونوں اتحادی ممالک کی سالانہ مشترکہ مشقیں 20اگست سے شروع ہوکر 31اگست تک جاری رہیں گی۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کو مشترکہ فوجی مشقوں بارے آگاہ کردیا گیا ہے۔ فوجی مشقیں زیادہ تر کمپیوٹر پر کی جائیں گی۔