دنیا
23 جولائی ، 2012

بھارت: آسام میں بوڈو قبائل اور مسلمانوں میں جھڑپیں، 19 افراد ہلاک

بھارت: آسام میں بوڈو قبائل اور مسلمانوں میں جھڑپیں، 19 افراد ہلاک

گوہاٹی … بھارتی ریاست آسام میں زمینوں کے حقوق کے مسئلے پر مسلمان آباد کاروں اور بوڈو قبائل کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے، بلوائیوں کو دیکھتے ہیں گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعے کو شروع ہونے والے پرتشدد واقعات کا سلسلہ آسام کے مزید علاقوں تک پھیل گیا ،مشتعل افراد گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کو آگ لگارہے ہیں۔ متاثرہ دیہات سے اب تک 30 ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر سرکاری عمارتوں میں پناہ لے چکے ہیں۔ پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس ، فوج اور نیم فوجی دستے امن قائم کرنے کیلئے سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :