کھیل
Time 16 اپریل ، 2018

آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک سال قبل غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی ایئرلائن محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ کل اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے۔ 

یاد رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ پر پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔

تاہم محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پُرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن کلئیر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 

محمد حفیظ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ایک روزہ میچز میں 136 اور 81 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :