کھیل
Time 16 اپریل ، 2018

یونس خان رہائش کیلیے کمرہ نہ ملنے پر احتجاجاً این سی اے کوچنگ کورس چھوڑ گئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پر احتجاجاً کوچنگ کورس چھوڑ کر چلے گئے۔

یونس خان  کوچنگ کورس کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہیں کسی اور کے کمرے میں قیام کرنے کو کہا گیا جس پر وہ شدید ناراض ہوئے اور ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

یونس خان نے اپنے بیان میں کہا کہ  این سی اے کی جانب سے لیول تھری کوچنگ کورس کے لیے میل آئی جس میں شرکت کے لیے لاہور آیا لیکن یہاں میرے لیے کمرہ بھی دستیاب نہیں۔

یونس خان نے کہا کہ کسی سینئر آفیشل کا کمرہ دیا گیا ہے لیکن کسی دوسرے کا کمرہ استعمال نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو کل سے شروع ہونے والے لیول 3 کورس کے لیے مدعو کیا ہے اور ان کے ایک دن پہلے آمد کی وجہ سے کچھ مسئلہ ہوا ہے۔

این سی اے ذرائع کے مطابق سابق کپتان سے کوچنگ کورس کی کوئی فیس بھی نہیں لی گئی ۔ 

مزید خبریں :