دنیا
24 جولائی ، 2012

نائیجریا میں شدید بارشیں،سیلابی ریلوں میں 35افراد ہلاک

ابوجا…نائیجریا میں ایک ڈیم میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے کی زد میں آکر 35افراد ہلاک اور 200 گھر تباہ ہوگئے۔ نائیجیریا میں ریڈ کراس حکام کے مطابق وسطی ریاست پلیٹو کے دارالحکومت جوز کے قریب واقع لامنگو ڈیم میں کئی روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجہ میں طغیانی آگئی۔ ڈیم سے نکلنے والے سیلابی ریلوں کی زد میں آکر 35افراد ہلاک ہوئے جن کی لاشیں امدادی کارکنوں نے پانی سے نکال لی ہیں ۔ سیلابی ریلوں کی زد میں آنے والے 200 مکانات یا تو تباہ ہوگئے ہیں یا سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ ریڈ کراس حکام کے مطابق امدادی کارکن ممکنہ طور پر سیلابی ریلوں کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہلاکتیں بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کے دیگر حضوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور متعدد سڑکیں آمدورفت کے لئے بند ہو چکی ۔

مزید خبریں :