24 جولائی ، 2012
رملہ… اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی قیدی نے گزشتہ 100 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی۔ فلسطینی حکام کے مطابق اکرم الرخاوی جو 9سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں نے طبی وجوہات کی بنا پر 4ماہ قبل رہائی کے لئے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسرائیلی پرزن سروس کی خاتون ترجمان سیوان ویزمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اکرم الرخاوی نے 100 د سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی ہے اور اسرائیلی حکام نے انہیں 6 جون 2013ء کی بجائے 25جنوری 2013ء کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔