دنیا
24 جولائی ، 2012

یاسر عرفات کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری

دوحہ…عرب لیگ نے مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی زہر سے موت کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔ فلسطینی عہدیدار صائب ارکان کے مطابق یہ منظوری یاسر عرفات کو مہلک تابکار زہر پولو نیم سے قتل کئے جانے کے انکشاف کے بعد عرب لیگ کی پیس انیشی ایٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔ فیصلہ کے مطابق اس حوالہ سے متعلقہ دستاویزات عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کریں گے۔ صائب ارکان کے مطابق یاسر عرفات کی موت کی وجوہات جاننے کی غرض سے تحقیقات کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایک قرار داد بھی منظور کروائی جائے گی۔ عربی ٹی وی چینل الجزیرہ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق سوئزرلینڈ میں ایک لیبارٹری نے یاسر عرفات کے زیر استعمال اشیاء میں پولو نیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ ان کے قریبی عزیزوں نے یاسر عرفات کی قتل کی سازش کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔

مزید خبریں :