دنیا
24 جولائی ، 2012

اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی عمارتیں گرانے کیلئے رجوع کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس… اسرائیلی حکام نے مقبوضہ علاقے کے 8 فلسطینی دیہات میں عمارتیں مسمار کرنے کی اجازت کے لئے اسرائیلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ اسرائیلی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجاز ‘ طبان ‘ سفائی ‘ فخیط ‘ حلاوی ‘ مرکیز ‘ جنبہ اور ذوبہ نامی گاؤں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ رینج کی حدود میں واقع ہیں اور اسرائیلی فوجیوں کی مشقوں کے دوران ان علاقوں میں فلسطینی باشندوں کی موجودگی ان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اسرائیل میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں نے مذکورہ دیہات میں موجود فلسطینی باشندوں کے گھروں اور دیگر عمارتوں کو مسمار کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں کے مکینوں کی بڑی تعداد اپنی پیدائش سے یہاں قیام پذیر ہے۔

مزید خبریں :