24 جولائی ، 2012
نئی دہلی…ہندوستان کی جنگ آزادی کی انقلابی خاتون ہیرولکشمی سہگل بھارت کے شمالی شہر کا نپور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 97 سال تھی۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آزادی اور خدمت خلق کا علمبردار قرار دیا ہے۔ لکشمی سہگل ہندوستان کے آزادی پسند رہنما سبھاش چندر بوس کی تیار کردہ خاتون رجمنٹ کی رکن تھی جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ اور اُس کے اتحادیوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔ وہ 24 اکتوبر 1914ء کو مدارس میں پیدا ہوئیں ،ان کے والد ایک وکیل تھے جبکہ لکشمی سہگل خود ایک گائناکالوجسٹ تھیں۔