19 اپریل ، 2018
کراچی: سینٹرل جیل کراچی کے دو قیدی 'پر اسرار' طور پر ہلاک ہوگئے۔
قیدیوں کی شناخت زاہد صغیر اور نصیر عرف عابد کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق قیدی نصیر کو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے لیے لایا جارہا تھا کہ اس کی طبیت خراب ہوگئی جس پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
دوسری جانب قیدی زاہد سینٹرل جیل میں مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق 40 سالہ قیدی زاہد کو قتل کے مقدے میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ 2005 سے جیل میں تھا۔
دوسری جانب قیدی نصیر کے خلاف عزیز آباد تھانے میں 3 مقدمات درج تھے اور وہ جنوری 2017 سے سینٹرل جیل میں قید تھا۔
حکام کے مطابق مجسٹریٹ کی موجودگی میں قیدیوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔