پاکستان
24 جولائی ، 2012

ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی ،بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی ،بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد…ملک کے اکثر علاقوں میں حبس کے ساتھ گرمی کی شدت جاری ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اگلے چوبیس گھنٹوں میں راول پنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ہزارا ، مالاکنڈ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواووں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے اکثر علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔تربت 47 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ جب کہ پشاور میں درجہ حرارت42 ڈگری، مظفر آباد ، اسلام آباد 40 ، لاہوراور ،ملتان 38 ،کوئٹہ 37 ، کراچی اور گلگت 33 ،اور مری میں زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت چوبیس گھنٹوں میں جاری رہے گی۔

مزید خبریں :