پاکستان
Time 21 اپریل ، 2018

منڈی بہاؤ الدین: قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار

منڈی بہاؤ الدین میں ڈی ایس پی سیالکوٹ کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے گروہ کے 2 ارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گزشتہ دنوں ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ محمد ندیم طارق کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

منڈی بہاؤ الدین پولیس نے قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے 5 رکنی گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد کرلیں۔

معطل ڈی ایس پی محمد ندیم طارق نے پولیس کو تحریری بیان میں کہا کہ منڈی بہاؤ الدین میں تعیناتی کے دوران ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور لوگوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمات درج کیے جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزمان نے مخبر بن کر انفارمیشن دینے کے لیے بُلایا اور نشہ آور چائے پلا کر قابل اعتراض ویڈیو بنائی۔

مزید خبریں :