Time 21 اپریل ، 2018
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

وفاقی اور صوبائی حکومتیں مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار  — فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( پی آئی بی) گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کل کراچی پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ایشوز پرغور کے لیے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس پیر 23 اپریل کو کراچی میں طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :