24 جولائی ، 2012
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے رحمان ملک کی بطور سینیٹراورعبدالقادر گیلانی کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،رحمان ملک دوہری شہریت کے باعث سپریم کورٹ سے رکنیت معطل ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے،اور اب اسی نشست پر دوبارہ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے عبد القادر گیلانی ملتان کے حلقہ این اے 151 کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے یہ نشست ان کے والد یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔