24 جولائی ، 2012
پشاور…پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے گوشت مہنگافروخت کرنیوالے قصابوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کے دوران 24 افراد کو گرفتار کرلیا ۔پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے پشاورکے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخ سے زائدقیمتوں پرگوشت فروخت کر نے والے24 قصابوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ مختلف مقامات پر کم عمر بچھڑوں کا گوشت فروخت کرنے والوں پر چھاپہ مار کر گوشت تلف کردیا گیا۔