پاکستان
24 جولائی ، 2012

سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا تقرر،ایم کیو ایم اور فردوس اعوان میں اختلافات

سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا تقرر،ایم کیو ایم اور فردوس اعوان میں اختلافات

اسلام آباد…وفاقی وزیرریگولیشنز اینڈ سروسز فردوس عاشق اعوان اور ایم کیوایم کے درمیان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے سی ای او کے تقرر پر اختلافات پیدا ہوگئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریگولیشنز اینڈ سروسز کا اجلاس سینیٹر ظفر علی شاہ کی زیرصدارت ہوا جس میں ڈرگ ریگولیٹری بل پر بحث شروع ہوئی تو اس میں تجویز کردہ نئے سی ای او کے تقرر کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اس پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا نیا سی ای او، وفاق کا سینئر ترین افسر ہونا چاہیئے ، 22 افسران کے انٹرویو کیے گئے تاہم کوئی معیار پر پورا نہیں اترا۔ ایم کیوایم کے ارکان کا کہناتھاکہ اتھارٹی کا نیا چیئرمین یا سی ای او حکومتی مشینری سے نہ لیا جائے ، عالمی معیار کا قابل شخص مقرر کیا جانا چاہیئے۔ بل کے کئی نکات پر اراکین کے اختلافات کے باعث حتمی مشاورت آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی گئی۔
#

مزید خبریں :