24 جولائی ، 2012
ہمبن ٹوٹا…سری لنکا کا بھارت کو منہ توڑ جواب ،دوسرا ون ڈے 9 وکٹ سے جیت کرسیریز برابر کردی،بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن ڈیڑھ سورنزبھی نہ بناسکی۔ہمبن ٹوٹا میں بھارتی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی،گوتم گمبھیر کے علاوہ کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکا،پوری ٹیم صرف 138رنزپرآوٴٹ ہوگئی۔گمبھیر 65رنزکیساتھ ٹاپ اسکورررہے۔تھشارا پریرااوراینجلومیتھیوز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔اپل تھارنگااوردلشان کے درمیان 119رنزکی شراکت نے سری لنکا کیلئے ہدف مزیدآسان بنادیا،میزبان ٹیم ایک وکٹ پرہدف تک پہنچ گئی۔