کھیل
24 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس وارم اپ ہاکی میچ میں بلجیم نے پاکستان کو ہرادیا

لندن اولمپکس وارم اپ ہاکی میچ میں بلجیم نے پاکستان کو ہرادیا

لندن…لندن اولمپکس وارم اپ ہاکی میچ میں بلجیم نے پاکستان کو دو گول سے شکست دیدی، پاکستان ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔پاکستان اور بلجیم کے درمیان وارم اپ میچ میں 20 بیس منٹ کے تین ہاف ہوئے،پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا،دوسرے اورتیسرے ہاف میں بلجیم نے ایک ایک گول کیا،پاکستان ٹیم گول تو نہیں کرسکی لیکن مواقع ضرور ضائع کرتی رہی،حتیٰ کہ چار پنالٹی کارنرز بھی ملے مگر پاکستان نے گول نہیں کیا،پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ جمعرات کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔اولمپکس میں پاکستان کاپہلا میچ تیس جولائی کواسپین سے ہوگا۔

مزید خبریں :