پاکستان
24 جولائی ، 2012

فیصل آباد:مزدروں کامالکان کے گھر پر دھرنا ،آمدورفت بند کر دی

فیصل آباد…فیصل آباد میں اجرتوں میں اضافہ نہ ہونے پر مزدروں کا انوکھا احتجاج فیکٹری مالکان ایسوسی ایشن کے صدر کے گھر کے سامنے دھرنا دے کرآمدورفت بند کر دی، راستہ کھلوانے کے لیئے پولیس بلوانا پڑی۔ فیصل اباد میں مقامی انتظامیہ نے مزدوروں اور مالکان کے درمیان معاہدے کے تحت اجرتوں میں سولہ فیصداضافے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن بہت سے فیکٹری مالکان کی طرف سے اجرتوں میں اضافے پر عمل نہیں کیا جا رہا جس پر آج مشتعل پاور لوم مزدروں نے گلبرگ کے علاقے میں فیکٹری مالکان ایسوسی ایشن کے صدر ارجہ ایو ب کے گھر کے باہر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے گھر کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا۔ مزدروں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس احتجاج سے راجہ ایوب کے تمام محلے داروں کو بتائیں گے کہ وہ مزدروں کی حق تلفی کر رہا ہے، مزدروں کے دھرنے کے باعث پولیس کو طلب کرنا پڑا جس پرمقامی ڈی ایس پی عاشق جٹ نے موقعہ پر پہنچ کر مزدروں سے مذاکرات کیئے اور ان سے اجرتوں میں اضافے کے معاہدے پر عمل درامد کروانے کی یقین دہانی پر فیکٹری مالک کے گھر کا گھیراو ختم کروا دیا لیکن مزدورجاتے جاتے کہہ گئے اگر اب بھی اجرتو ں میں اضافہ نہ ہوا تو وہ تھانے کا گھیراو کریں گے ۔

مزید خبریں :