کشمور: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایس ایچ او شہید، 2 اہلکار زخمی

آج صبح 4 مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کارروائی کی گئی—۔ جیو نیوز اسکرین گریب

کشمور: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) بشیر احمد بروہی کے مطابق کشمور میں کچے کے علاقے آدم جی ٹبو میں نواب جاگیرانی نامی بدنام زمانہ ڈاکو اور اس کے گینگ نے 4 مغویوں کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

حملے میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن موقع پر ہی شہید جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے—۔ جیو نیوز اسکرین گریب

خفیہ اطلاع پر آج صبح پولیس نے وہاں کارروائی کی تو ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

ایس ایس پی کے مطابق حملے میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن موقع پر ہی شہید جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلہ اب بھی جاری ہے اور مزید پولیس نفری اور بکتربند گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔



مزید خبریں :